انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، علامہ راجہ ناصرعباس

10 مئی, 2021 01:15

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی بربریت کو قابل مذمت قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل فلسطینی مسلمانوں سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق چھیننا چاہتا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں۔مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اس طاقت کے زور سے دبایا نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس یوم علیؑ کیوں نکالا؟ عزاداروں کے خلاف متعصب پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن،مومنین کا دھرناجاری

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات نے اسے قابل نفرت بنادیاہے۔ ہر باضمیر مسلمان اسرائیل کا سخت مخالف ہے، امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف صف آراء ہوجائے ، انشاءاللہ کرہ ارض اس غاصب ریاست کے وجود سے جلد پاک ہونے والا ہے ۔

3:20 شام اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔