ایران

ایران کی مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی مذمت

شیعیت نیوز: ایران نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےمسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے تل ابیب کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز مسجد الاقصی میں اسرائیلی فوجیوں کی شرانگیزی کے خلاف اپنے بیان کہا کہ ایران جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر مسلمانوں کے پہلے قبلہ اوّل پر حملے اور فلسطینی نمازیوں کو شہید و زخمی کئے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام ملکوں خصوصا اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تاریخی فریضے پر عمل کرتے ہوئے صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔

فارس نیوز کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ چاووش اوغلو نے بھی اپنے ایک بیان میں مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے مختلف ممالک میں خود جوش طریقے سے عالمی یوم القدس کی ریلیاں اور اجتماعات

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کی مستقل مندوب نے کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے کنوینشن کے بغیر کسی امتیاز کے مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو اس کنوینشن میں شامل کرنے کے لئے تیار کیا جائے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب مجید تخت روانچی نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں شام میں کیمیکل ہتھیاروں سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ سیاسی مفادات مد نظر اختیار کئے جانے والے رویے اور قراردادوں سے کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کا کنوینشن بہت کمزور ہوا ہے۔

انہوں نے کچھ ممالک کی جانب سے کیمیکل ہتھیاوں پر پابندی کے کنوینشن سے غلط فائدہ اٹھانے اور ان سے قومی مفاد کے لئے کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے منصوبے سے اٹھائے جا رہے سیاسی فائدے کو، کئی پہلووں سے چیلنج کے قابل قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ اس طرح کے رویے سے کنوینشن بہت کمزور ہوا، کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے منصوبے کے جواز اور اعتماد کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور رکن ممالک کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button