پاکستان

ٹنڈو الہیار، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم القدس پر احتجاجی مظاہرہ

بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا

شیعیت نیوز: جمعۃ الوداع بعد نمازجمعہ ٹندو الہیار شہر میںیوم القد س کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف بینرز اور فلسطینی و پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے امریکہ اوراس کے بغل بچے اسرائیل اور انکے عرب حواریوں خصوصا سعودی عرب سے اظہار نفرت کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کندھ کوٹ، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی یوم القدس ریلی

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب و ظالم ریاست ہےجو لاکھوں معصوموں کا خون بہا کر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اورپاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button