سکردو، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے زیر اہتمام یوم القدس ریلی کا انعقاد
شیعیت نیوز: جمعۃ الوداع بعد نمازجمعہ سکردو شہر سےیوم القدسریلی نکالی گئی، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
امام خمینی ؒ کے فرمان پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل سے اظہار نفرت کیلئے ’’ یوم القدس‘‘ منایا جارہا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے رہبر کبیر انقلاب امام خمینی، رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای اور حسن نصر اللہ کی دیو ہیکل تصاویر پر مشتمل فلیکسز بھی اٹھا رکھے ہیں اور سالہائے گزشتہ کی طرح اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے لاوڈ سپیکرز پر امریکہ اس کے بغل بچے اسرائیل اور انکے عرب حواریوں خصوصا سعودی عرب سے اظہار نفرت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کنب، تحریک آزادی قدس کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی نکالی گئی
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب و ظالم ریاست ہےجو لاکھوں معصوموں کا خون بہا کر بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک اسلامی دنیا کے خائن ہیں اور اسرائیل کو تسلیم کرکے ان بادشاہوں نے امت مسلمہ سے غداری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارلحکومت تھا ہے اور رہے گا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اورپاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔












