اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی نواز ناصبی ملامظفر حسین شاہ کی شیعہ سنی فسادات کی کوشش، تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع

انہوں نے کہا کہ علامہ امجد رضا جوہری علامہ طالب جوہری مرحوم کی علمی میراث کے وارث ہیں، علامہ طالب جوہری اور ان کے فرزندگان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیئے کوشاں رہے ہیں

شیعیت نیوز: سعودی نواز ناصبی ملا مظفر حسین شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسلسل فرقہ وارانہ منافرت کے پرچار اور وطن عزیز میں شیعہ سنی فسادات کی کوشش کے خلاف شیعہ اکابرین کے وفد نے تھانہ گلبرگ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کیلئے باضابطہ درخواست جمع کروادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم عزاداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایس ایم نقی نے مختلف شیعہ اکابرین کے ہمراہ تھانہ گلبرگ میں ملک دشمن سعودی نواز ناصبی ملا مظفر حسین شاہ کی جانب سے ملک کی پرامن فضاء کو ثبوتاژ کرنے ، مذہبی ہم آہنگی کو تباہ کرنے اور شیعہ سنی مکاتب فکر کے درمیان فتنہ و فسادکو ہوا دینے کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے باضابطہ درخواست تھانہ ایس ایچ او مصطفیٰ کمال کے پاس جمع کروادی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ملتان میں یوم القدس کی ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی

اس موقع پر ایس ایم نقی کےہمراہ راشد رضوی ، سلمان حیدر،عباس حیدر، عابد زیدی و دیگر عمائدین موجود بھی موجود تھے ، شیعہ عمائدین نے کہاکہ مظفر حسین شاہ اور اس کے حواری وطن عزیز کا امن داؤ پر لگانے کیلئے کوشاں ہیں، فخر ملت جعفریہ علامہ طالب جوہری کے فرزند سرمایہ ملت جعفریہ علامہ امجد رضا جوہری کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت تمام تکفیری و ناصبیوں نے مل کر محاذ آرائی کا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ امجد رضا جوہری علامہ طالب جوہری مرحوم کی علمی میراث کے وارث ہیں، علامہ طالب جوہری اور ان کے فرزندگان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیئے کوشاں رہے ہیں ۔ ان کی مجالس میں تمام مکاتب فکر کے افراد کی شرکت کی بات کی گواہ ہے، ایک سازشی ٹولا بلاجواز طور پر توہین صحابہ کا واویلا کرکے شہر کا امن خراب کررہا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سازش کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button