مشرق وسطی

خطے میں مزاحمت کا محور تیزی سے پھیل رہا ہے، بحرینی عالم دین شیخ عبداللہ

شیعیت نیوز: بحرین کے مجاہد اسکالر شیخ عبداللہ نے کہا ہے کہ خطے میں مزاحمت کا محور تیزی سے پھیل رہا ہے اور اعلی فوجی اور روحانی طاقت کے حصول میں ہے۔

یہ بات شیخ عبداللہ دقاق نے گزشتہ روز قدس کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اسرائیل کے وجود کو یقینی بنانے کے لئے مغربی ممالک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمت کا محور بہت مضبوط اور قابل احترام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم قدس کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے اور تمام اسلامی اقوام کو اس عظیم دن کو منانا چاہئے اور امام خمینی نے اس عالمی دن کے قیام کے ساتھ تمام مسلمانوں بلکہ دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے بیت المقدس اور فلسطین کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

شیخ عبداللہ نے قدس کی سرزمین کو بہت معزز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زبردستی سے مسلمانوں کی سرزمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے تو لہذا ہمیں لازمی طور پر قدس کو واپس لے کر اس کے اصل مالکان اور مسلمانوں کو واپس کردینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت سے پوری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے، شامی سنی مفتی

انہوں نے بتایا کہ یہ دن قابض صیہونی حکومت کے زوال اور تباہی کی علامت ہیں حالیہ دنوں میں صیہونی ایٹمی ری ایکٹر کے قریب میزائل سے نشانہ بنایا گیا، صیہونی اسلحہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔

شیخ عبداللہ دقاق نے مزید کہا کہ ان سارے واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونیوں اور مغربی میڈیا کے دعوؤں کے برخلاف ، اسرائیل ایک ایسا کاغذی چیتا ہے جس کی کوئی طاقت نہیں ہے اور وہ بالکل زوال اور شکست کا شکار ہے اور اسلامی ممالک اور مشرق وسطیٰ کی اس جعلی حکومت سے کوئی وابستگی نہیں ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button