لبنان

لبنان اور اسرائیل کےدرمیان سمندری حدود کے تعین کےلیے مذاکرات دوبارہ شروع

شیعیت نیوز: لبنان اور اسرائیلی ریاست کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے لیے اقوام متحدہ اور امریکہ کی ثالثی کے تحت مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان سمندر کی حدود کے تعین کے بارے میں مذاکرات گذشتہ برس شروع ہوئے تھے مگر دونوں فریقین کی طرف سے حدود کے تعین کے معاملے میں ایک دوسرےپر لچک کا مظاہرہ نہ کرنے کا الزام عائد گیا تھا جس کے بعد بات چیت معطل کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : یوم علیؑ کے جلوسوں پرمقدمات اور عزاداروں کی گرفتاریاں، ایم ڈبلیوایم کیجانب سےآج متعصبانہ اقدامات اور پولیس گردی کے خلاف موثر لائحہ عمل کا اعلان ہوگا ،ناصرشیرازی

خبر رساں ادارے کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کل منگل کو جنوبی لبنان کے علاقے راس الناقورہ میں شروع ہوئے۔ اس موقعےپر امریکہ اور اقوام متحدہ کے مندوبین بھی موجود تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے ماہرین سمندر کی حدود کے تعین کے بارے میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لبنان اپنی سمندری حدود اور آبی وسائل پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کیا کورونا وائرس یوم علیؑ کے جلوسوں سے پھیلے گا؟

قبل ازیں امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ جون ڈیروشر نے کہا تھا کہ لبنان اور اسرائیل منگل کے روز دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے۔ ڈیروشر اس سے قبل بھی لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری وسائل اور آبی حدود کے تعین کے حوالے سے مذاکرات میں اہم کردار ادا کرچکےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button