یوم شہادت امام علیؑ پر جلوس ہر صورت نکالے جائیں گے، کوئی پابندی قبول نہیں، علامہ سبطین سبزواری
شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے میڈیا کو جاری بیان یوم علی ؑ کے جلوس ہر صورت نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں۔یوم شہادت امام علیؑ کے جلوس ایس او پیز کے تحت نکالے جائیں گے، کورونا کے نام پر یوم علی کے جلوسوں پر پابندی قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، وزیر زراعت کاظم میثم
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سال گزشتہ بھی اجازت دینے کے باوجود جلوس نکالنے پرمقدمات درج کر لئے تھے اس دفعہ بھی حکومت اپنا شوق پورا کرلے،بازاروں ، اسپتالوں، بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر ایس او پی کی خلاف ورزیوں کے باوجود صرف جلوس عزا پر پابندیاں سمجھ سے بالاتر ہے ۔







