ملک بھر میں یوم علیؑ کے جلوس عزا پر پابندی
شیعیت نیوز: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس حکومت نے یوم حضرت علیؑ کے جلوس عزا پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق یوم حضرت علیؑ کے جلوسوں سے متعلق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوئے، اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز کی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں مزار قائد دھرنےمیں کیا ہوا؟؟ لاپتہ شیعہ عزادار کی اہلیہ نے سب بتا دیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں۲۱ رمضان کو یوم حضرت علیؑ کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم حضرت علیؑ کی ماتمی مجالس کے انعقاد کی مشروط اجازت ہو گی۔ یوم حضرت علیؑ کی مجالس میں محدود افراد شریک ہو سکیں گے۔ یوم حضرت علیؑ کی مجالس ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوں گی۔







