مزار قائد دھرنےمیں کیا ہوا؟؟ لاپتہ شیعہ عزادار کی اہلیہ نے سب بتا دیا

30 اپریل, 2021 12:23

شیعیت نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکے زیر اہتمام مزارقائد اعظم پر جاری احتجاجی دھرنے کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایک لاپتہ عزادار کی اہلیہ نے کہا کہ اس دھرنے میں آنے والوں نے ہمارے بچوں کے مرجھائے ہوئے چہروں پر دوبارہ رونق لوٹائی ہے ۔ علمائے حق نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ہمارے ساتھ نہیں بلکہ ہمارے آگے کھڑے رہے ۔ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہم نے خود کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ضمنی انتخاب ایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ امیدوار فاتح قرار،پی پی پی کا ایم ڈبلیوایم سے اظہار تشکر

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے خیر خواہ ہیں  کرونا کے دور میں ہم ایسا نہیں کرینگے کہ کسی کو نقصان ہو لیکن اگر کوئی اپنا وعدہ نہیں پورا کرتا تو اکیس رمضان کا جلوس بھی ہے اور القدس ریلی بھی ہے ہم کچھ بھی کرسکتے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں پےدرپےشکست،سعودی ولی عہد بن سلمان نے ایران کے آگے گھٹنےٹیک دیئے

یہ ہے ملت تشیع کی بیٹی جو بی بی زینب س کے لہجے میں بات کررہی ہے جس کا شوہر سالوں سے لاپتہ ہے لیکن ہمت اور حوصلے کی مثال ہے اور کہ رہی ہے کہ ہم نے حکومت اور اداروں کو جگایا ہے اور انکو سونے نہیں دینگے یہ اپنا وعدہ پورا کرے اور ہمارے اسیر واپس کرے اور ثابت کرے کے آپ ایک اچھی حکومت ہے اگر ایسا نہیں کرسکے تو ہم دوبارہ آئینگے۔

7:44 شام مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔