اہم ترین خبریںپاکستان

27 روز سے دھرنے میں بیٹھی سید زادیوں کے چہرے جھلس گئے لیکن بے حس حکمرانوں کو احساس تک نہیں ، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی یہ بے حسی اسکو لے ڈوبے گی، اسکی حکومت کو لے ڈوبے گی، حکومت کفر سے چل سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں

شیعیت نیوز: مزار قائد پر شیعہ لاپتہ جوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنےکے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آج دھرنے کا ستائیسواں دن ہے ۔یہ پاکستان کی شیعہ تاریخ کا طویل دھرناہے اور پاکستان اور دنیا کا پرامن ترین دھرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ستائیس دن گزرنے پربھی حکومت کی بے حسی جاری ہے ،عمران خان ہوں یا صدر مملکت یا مقتدر اداروں کے سرکردہ افراد کسی کو یہ خیال تک نہیں آیا کہ وہ ان بے سہارا خاندانوں کےپاس آکر دلجوائی کرتا ۔ یہاں دھوپ میں بیٹھی سیدزادیوں کے چہرے جھلس گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کا پاراچنار میں شیعہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی یہ بے حسی اسکو لے ڈوبے گی، اسکی حکومت کو لے ڈوبے گی، حکومت کفر سے چل سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں عمران خان اگر تم لوگوں کو انصاف نہیں دو گے تو آئندہ حکومت میں آنے کا سوچنابھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے لاپتہ عزادار رہا نہیں ہوتے ہم دھرنا اختم نہیں کرینگے یہاں صرف ایک شخص کو گرفتار کرنے پر کتنا توڑ پھوڑ ہوئی لیکن ہم علی ع و فاطمہ س کے ماننے والے ہیں جو اپنے امام عج کا انتظار کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button