اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کا ایک بار پھر سعودی عرب کے کنگ خالد ایئربیس پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: یمنی ڈرون کو روکنے میں آل سعود کی حکومت بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔ کنگ خالد ایئربیس کو قاصف کے ٹو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج بروز پیر اعلان کیا کہ آج علی الصبح سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں کنگ خالد ایئربیس کو قاصف کے ٹو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ کنگ خالد ایئربیس میں فوجی اہداف پر ہونے والا حملہ پوری طرح کامیاب رہا ۔

واضح رہے کہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس میں ایک اہم فوجی سائٹ کو قاصف کے ٹو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی مندوب کا مقصد جنگ یمن کا پروپگینڈہ کرنا ہے، محمد علی الحوثی

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کی فوجی سائٹوں پر یمن کی کارروائی اس کا قانونی حق اورسعودی جارحیت اور محاصرے کا جواب ہے ۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ مہینوں میں جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں اور کنگ خالد ایئربیس کو کئی بار اپنے ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

جیزان اور ابہا ہوائی اڈے اور کنگ خالد ایئربیس سے ہی جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں کے لئے مدد اور ایندھن حاصل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button