یمن

امریکی مندوب کا مقصد جنگ یمن کا پروپگینڈہ کرنا ہے، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ امریکی مندوب امن کا پیغام لے کر نہیں بلکہ غلط خبر منتقل کرنے اور دوبارہ جنگ کا پروپگینڈہ کرنے کے لئے آیا ہے ۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے یمن کے امور میں امریکی مندوب کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں تو واضح حقائق کی بنیاد پر کوئی منصوبہ پیش کریں اور حقیقی رویہ اختیار کریں تا کہ یمنی اس کی بنیاد پر جارح اتحاد کے ساتھ کسی اتفاق رائے تک پہنچ سکیں ۔

یمن کے امور میں امریکی مندوب ٹیموتھی لنڈر کنگ نے ابھی حال ہی میں ایسے عالم میں جب یمنی فوج مآرب سیکٹر پر پیشقدمی کر رہی ہے ، اس کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مآرب کے گیس کے حامل علاقے کے اطراف میں جاری جنگ، قیام امن کی کوششوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔

درایں اثنا ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے مآرب سیکٹر پر ذلت آمیز شکست سے بچنے کے لئے علاقائی ثالث بھیج کر صوبہ مآرب کے سلسلے میں صنعا کی سابقہ حکومت کے منصوبے کو تسلیم کرنے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں نے صنعا منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے لازمی ضمانت پیش نہیں کی ہے اور یہی وہ مسئلہ ہے جس کے باعث صنعا کو سعودی اتحاد کی صداقت میں شک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرف النصر میں حشدالشعبی اور داعش دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں

دوسری جانب یمن میں شہر مآرب کے قریب واقع صحن الجن فوجی اڈے میں شدید دھماکے ہوئے ہیں۔

الخبـرالیمنی کی رپورٹ کے مطابق خیال ‍ظاہرکیا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمن کی مسلح افواج کی جانب سے کئے گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحن الجن فوجی اڈے کے اطراف میں شدید لڑائی ہو رہی ہے اور یمن کی مسلح افواج نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور صحن الجن فوجی اڈہ مکمل طور پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں کی زد میں ہے۔

اس درمیان اطلاع ملی ہے کہ یمن کی مسلح افواج اور منصور ہادی کے ایجنٹوں کے درمیان مآرب کے تیل سے مالامال علاقے میں شدید لڑائی ہو رہی ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے روسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے مستعفی صدرمنصور ہادی کے فوجی و قانونی امور کے سربراہ بریگیڈیئڑ عبداللہ الحاضری اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ لڑائی مآرب کے صرواح کے علاقے المشجح میں ہوئی جہاں منصور ہادی کے فوجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button