22دن سےمائیں بہنیں دھرنےپربیٹھی ہیں ،ریاست مدینہ کے والی کہاں ہیں؟؟علامہ ناظرتقوی کا سوال

24 اپریل, 2021 10:26

شیعیت نیوز:صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ بائیس دن سے مائیں بہنیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنے پر بیٹھی ہیں، ریاست مدینہ کے والی کہاں ہیں، کہاں ہیں ان کے وزیر، کون ان ماؤں اور بہنوں کی بات سنے گا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو اس ملک میں آئین کے اندر رہ کر مطالبات کرے، اس کی کوئی بات نہیں سنتا لیکن جو لٹھ لے کر باہر نکلے گا، ان کی بات بھی سنی جاتی ہے اور ان سے معاملات بھی طے کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین پاکستان ،بانیان پاکستان کی اولادوں کیلئے تنگ ،شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رُک سکا

مزار قائد کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ اکیس رمضان کیلئے بھی پالیسی بنالی گئی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہماری یہ مائیں بہنیں سڑک پر بیٹھی ہیں، جو ہمارے لئے تکلیف دہ ہے، آپ کے وزراء نے کہا تھا کہ ہم اس مسئلے کو حل کریں گے۔

8:53 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top