دنیا

امریکہ میں سیاہ فام لڑکی کے قتل پر احتجاجی مظاہرے

شیعیت نیوز: امریکی ریاست اوہایو کے شہر کولمبس میں پولیس کی فائرنگ میں ایک سیاہ فام لڑکی کے قتل کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

ٹوڈے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہرکولمبس میں پولیس کے ہاتھوں ماکیا براینٹ نام کی ایک سولہ سالہ سیاہ فام لڑکی کے قتل کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں ۔

امریکی پولیس اہلکار نیکلس ری ایرڈین کے ہاتھوں ماکیا برائنٹ کے قتل سے پورے امریکہ میں غصہ پھوٹ پڑا ہے ۔

امریکی پولیس نے بدھ کو ماکیا برائنٹ کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔

پولیس کا دعوی ہے کہ اس سیاہ فام لڑکی نے دو امریکی عورتوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا ۔پولیس کے دعوے کے مطابق اس حملے میں دونوں خواتین کو معمولی زخم آئے ہیں ۔

گذشتہ ہفتوں میں امریکہ میں فائرنگ اور پرتشدد کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سے ہتھیاررکھنے کی آزادی پراعتراضات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کے صدر امانوئل میکرون کی اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی

دوسری جانب امریکہ کی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری کی گردن پر گھٹنا رکھ کر قتل کرنے والے سفید فام پولیس اہلکار کی جیل میں کھینچی گئی تصویر جاری کر دی گئی۔ ڈیریک شاون مینیا پولس میں پولیس افسر تھا، شاون کو غیرارادی قتل کے جرم میں 40 برس قید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق پولیس افسر کی ایک فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں اس نے جارج فلائیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا۔

طبی معائنہ کار کی رپورٹ کے مطابق ڈیریک شاون نے جارج فلائیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے جس سے جارج فلائیڈ بے حرکت ہو گیا تھا۔

جارج فلائیڈ کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ بھر میں نسل پرستی کے خلاف کئی دن تک مظاہرے کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button