سرزمین پاکستان ،بانیان پاکستان کی اولادوں کیلئے تنگ ،شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رُک سکا
شیعیت نیوز: سرزمین پاکستان ،بانیان پاکستان کی اولادوں کیلئے تنگ ،شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رُک سکا،پاراچنار سے تعلق رکھنے والےایک اور شیعہ عزادارعادل ولد شیرحسن پشاور سے جبری لاپتہ کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایک اور شیعہ عزادار عادل ولد شیر حسن کو بھی قانون شکن اداروں کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی، ملک کے مختلف شہروں میں مسلسل تیسرے جمعے بھی احتجاجی دھرنے
عادل ولد شیر حسن کو پشاور سے سادہ لباس سکیورٹی نے جبری طورپر گمشدہ کیا ہے ، واضح رہے کہ قانون نافذکرنے کی آڑ میں قانون شکنی میں مصروف اداروں نے شیعہ حیدرکرارؑ پر سرزمین وطن کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا ہے ۔
مسلسل شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں ملت جعفریہ کے حوصلوں کو پست کرنے کی مذموم کوشش ہے ، ایک جانب ملک بھر سے لاپتہ درجنوں شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے ملک گیر احتجاجی تحریک جاری ہے تو دوسری جانب قا نون شکنی میں مصروف اداروں کی جانب سے ماورائے آئین شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔







