اہم ترین خبریںعراق

بغداد میں قائم امریکی فوجی چھاؤنی پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی فوجی چھاؤنی کو ایک بار پھر راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریا چھاؤنی پر 3 راکٹ داغے گئے جس کے بعد سائرن بجنے کی آوازین سنی گئیں اور امریکی طیاروں نے پروازیں شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش کے 22 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

راکٹ بغداد کے علاقے’’حی الفرات‘‘سے داغے گئے اور امریکہ کے دفاعی سسٹم C_RAM راکٹوں کو منہدم کرنے میں ناکام رہا ۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی اڈوں پر متعدد بار راکٹ حملے کیے جا چکے ہیں۔

عراق کے عوامی اور سیاسی حلقے اپنے ملک سے باوردی امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button