علامہ عون محمد نقوی کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، علامہ حسن ظفر نقوی
ان جیسی شخصیات کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی

شیعیت نیوز: معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نےاپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ عون محمد نقوی کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے مقامات مقدسہ سے واپس آنے کے بعد وفد کے ہمراہ جس میں شاعر حسین شاعر،رضی حیدر رضوی،انوار جعفری،برادر اسد،نیئر علی و دیگر شامل تھے علامہ محمد عون نقوی مر حوم کے گھر جاکر اُن کے والد بز گوار عابد حسین الوری اور بھائی علامہ شہنشاہ حسین نقوی و اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ سے ملنے سے انکار
اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ عون محمد نقوی کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ملک بھر میں بھائی چارگی اور اتحاد بین المومنین والمسلمین و عزاداری کے فروغ کے لئے مرحوم کی خدمات قابل قدر ہیں ان جیسی شخصیات کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی وہ تمام طبقات میں یکساں مقبول تھے ہم دعا گو ہیں کہ پروردگار مر حوم کی مغفرت اور ان کے خانوادہ کو صبر جمیل عطا فر مائے۔