اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پر حملے کی کوشش، گرفتار حملہ آور کون ہے؟؟؟

اس سے قبل اسی تحریک کا ایک رکن پولیس کانسٹیبل ممتاز قادری نے اس وقت کے گورنر سلمان تاثیر کو توہین رسالت ؐ کا جھوٹا الزام کرکے سر عام گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ ساز پکڑا گیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق لاہور کے یتیم خانہ چوک سے پکڑا جانیوالا کالعدم تنظیم کا کارکن شیخ رشید کو نشانہ بنانے کیلئے پستول ساتھ لایا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کا کارکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پرپستول سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔ ملزم اشرف کالعدم تحریک لبیک کا کارکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں،بھارتی فوج میں کھلبلی

ملزم کو کالعدم تحریک لبیک کے بارے میں وزیر داخلہ کے بیانات کا رنج تھا اور وہ لانگ مارچ کے دوران یا پھر لاہور میں موقع ملنے پر وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔

نواں کوٹ پولیس نے ایک روز قبل ملزم کو یتیم خانہ چوک سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان شدت پسندی میں اپنی مثال آپ ہیں، اس سے قبل اسی تحریک کا ایک رکن پولیس کانسٹیبل ممتاز قادری نے اس وقت کے گورنر سلمان تاثیر کو توہین رسالت ؐ کا جھوٹا الزام کرکے سر عام گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button