مشرق وسطی

شام میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

شیعیت نیوز: شام میں صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پیر کے روز سے وصول کئے جائیں گے۔

شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شام کی پارلیمان کے اسپیکر نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام میں 20 مئی کے صدارتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی پیر سے دس روز تک وصول کیے جائیں گے۔

صدارتی انتخابات میں بیرون ملک مقیم افراد 20 مئی کو شامی سفارت خانوں میں ووٹ ڈالیں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران یہ دوسری بار صدارتی انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

شام کے صدر بشارالاسد نے ابھی تک باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا ہے، صدر بشارالاسد 2000ء سے شام کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

2014 کے صدارتی انتخابات میں صدر اسد نے 88 فیصد ووٹ لئے تھے۔ وہ اپنے والد حافظ الاسد کے انتقال کے بعد سن 2000ء سے عہدہ صدارت پر فائز ہیں۔

شام کے 2012 کے آئین کے مطابق کوئی بھی صدر 7 سالہ دو مدت تک ہی صدر رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قابض دشمن کو فلسطینی اسیران کی رہائی پر مجبور کریں ‌گے، خالد مشعل

دوسری جانب شام کے عوام نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف استقامت پر تاکید کرتے ہوئے ایک بار پھر شام کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے جولان کے عوام نے فرانسیسی تسلط سے شام کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیاں نکالیں اور بشار اسد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تکفیری گروہوں کی مخالفت اور شام کی فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسی طرح قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے چنگل سے اپنی سرزمینوں کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف استقامت پر بھی تاکید کیا۔

مظاہرین نے شام کے انقلاب کے رہنماوں اور بشار اسد کی تصاویر اور شام کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button