جنرل حجازی کا انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام سید حسن نصراللہ کا تعزيتی پیغام
شیعیت نیوز: سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حجازی کے انتقال پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے نام اس پیغام میں آیا ہے کہ ایک ایسے وقت جب جہاد اپنے عروج پر ہے اور استقامتی محور کو ان کے وجود کی ضرورت ہے، ان کا چلا جانا ہمارے لئے غم و اندوہ کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین زادہ حجازی خالق حقیقی سے جاملے
سید حسن نصراللہ نے حسین زادہ حجازی کو اپنا ایک بڑا بھائی اور مضبوط بازو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اعتبار سے مثالی تھے۔
انہوں نے کہا کہ حسین زادہ حجازی علاقے اور استقامتی محاذ کے لئے ان سخت اور فیصلہ کن برسوں میں جنرل شہید قاسم سلیمانی کے ایک مخلص دوست اور ساتھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کی نقش آفرینی اور آمادگی میں روز بروز اضافہ کرنا چاہیے، رہبر معظم
سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جنرل حسین زادہ حجازی کا انتقال ہمارے لئے غم اندوہ کا باعث ہے۔
سید حسن نصراللہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی اور سپاہ قدس بریگيڈ کے کمانڈرجنرل اسماعیل قانی کے نام بھی علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام ارسال کئے ہیں۔







