شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
شیعیت نیوز: پاکستان میں ریاستی جبر کےشکار شیعہ مسنگ پرسنز کی عدم بازیابی کے خلاف سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج، جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی فوری باحفاظت بازیابی کیلئےٹوئٹر پر ٹرینڈنگ ، تین ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں شامل رہے،#اس _بار_پھر_رمضان_بابا_کے_بغیر پاکستا ن میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
لاپتہ شیعہ عزاداروں کےمعصوم بچوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #اس _بار_پھر_رمضان_بابا_کے_بغیر کے عنوان سے ٹرینڈ سیٹ کیا جوکہ ٹاپ ٹرینڈ قرار پایا۔
یہ بھی پڑھیں: ممتاز عالم دین علامہ محمد عون نقوی مرحوم آہوں اورسسکیوں کےساتھ وادی حسین ؑ میں سپرد خاک
صارفین کی جانب سے مزید دو اور ٹرینڈ #RecoverMissingShias، #ShiaMissingpersonsProtest کے عنوان سے سیٹ کیئےگئے تھے جوکہ ٹاپ 5 ٹرینڈز کی فہرست میں شامل رہے ۔
صارفین نے ان ٹرینڈز کے ذریعے دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کو شیعہ مسنگ پرسنز کی مظلومیت اور خانوادہ اسیران ملت جفریہ کی حالت زار سے آگاہ کیا جبکہ مزارقائد پرگذشتہ دو ہفتے سے جاری احتجاجی دھرنے کے مقاصد اور اہداف سے بھی روشناس کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ محمد عون نقوی مرحوم وحدت واخوت کے داعی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
واضح رہے کہ ریاستی اداروں کی جانب پاکستان کے الیکٹرونک میڈیا پر مزار قائد پر 2 ہفتے سے جاری پرامن احتجاجی دھرنے کی کوریج پر پابندی عائد ہے لیکن پاکستان کے غیرت مند سوشل میڈیا صارفین نے مظلوموں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس مظلومیت کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے ۔







