ممتاز عالم دین علامہ محمد عون نقوی مرحوم آہوں اورسسکیوں کےساتھ وادی حسین ؑ میں سپرد خاک
شیعیت نیوز: ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کےسربراہ علامہ سید محمدعون نقوی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ علمائے کرام، ذاکرین عظام،سیاسی ،مذہبی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان وادی حسینؑ میں سپرد لحد کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق معروف شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید محمد عون نقوی جو کہ کورونا وائرس میں مبتلا تھےگذشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ محمد عون نقوی مرحوم وحدت واخوت کے داعی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ شاہ کربلارضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں ادا کی گئی جس میں شہر بھر سے علمائے کرام، سیاس ،سماجی ومذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے ۔
علامہ محمد عون نقوی مرحوم کو قبرستان وادی حسینؑ میں سینکڑوں سوگواروں اور چاہنے والوں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا عون نقوی صاحب کا انتقال ہو گیا
واضح رہے کہ علامہ محمد عون نقوی مرحوم اتحاد بین المسلمین کے داعی اور انتہائی ملنسار اور شفیق انسان تھے۔ وہ چیئرمین حج ،عمرہ وزیارات کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز رہے جبکہ جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی شوریٰ کےرکن کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ، مرحوم کو رونق منبرو محفل کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔







