علامہ محمد عون نقوی مرحوم وحدت واخوت کے داعی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت مرکزی وصوبائی قائدین نے علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کےممتاز عالم دین ، خطیب اہل بیتؑ اور داعی وحدت علامہ محمد عون نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جبری گرفتار لاپتہ افراد کو طویل عرصہ تک حبس بے جا میں رکھ کر آئین و قانون شکنی کا ارتکاب نہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
قائدین نے کہا کہ علامہ محمد عون نقوی کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ مرحوم وحدت واخوت کے داعی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے ، ان کی دینی ، علمی و مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پرنہیں ہوسکے گا۔خدا مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا عون نقوی صاحب کا انتقال ہو گیا
ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری و دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی ذکر محمدؐ وآل محمد ؑ کی ترویج واشاعت میںصرف کی، مرحوم شہدائے کربلا ؑ کے فضائل ومصائب کے ذریعے عزاداران حسینی ؑ کے قلوب کو منور کرتے رہے، ان کے انتقال پیدا کونے والا خلاء بامشکل پر ہو سکے گا۔
علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرتمام پسماندگان بالخصوص مرحوم کی اہل وعیال، والد محترم جناب عابد حسین ہاتف الوری اور برادر عزیز قبلہ مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تعزیت پیش کرتے ہیں ۔







