اہم ترین خبریںیمن

یمن کی مسلح افواج کا 11 ڈرونز اور میزائلوں سے سعودی عرب پر جوابی حملہ

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے حساس مقامات اور آرامکو آئل کمپنی پر تابڑ توڑ حملے جاری رہیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کی علی الصبح سعودی عرب کے حساس مقامات پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

یحیی سریع کے بیان کے مطابق یمن کے میزائل اور ڈرونز‍ یونٹ نے ایک مشترکہ کارروائی میں 11 میزائل اور ڈرونز کی مدد سے آرامکو کمپنی، پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور جيزان میں کئی دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعیر اور بدر نامی 7 میزائلوں سے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو میں آگ لگا دی گئی ہے۔

یحیی سریع نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرامکو آئل کمپنی اور چند دیگر فوجی اہداف کو ’’ سعیر‘‘ قسم کے سات میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتوں میزائل طے شدہ نشانوں پر جاکر لگے جس کے بعد آرامکو آئل کمپنی سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ شامی عوام کے خلاف اپنے جرائم کی بابت تاوان ادا کرے، شامی وزارت خارجہ

یحیی سریع کے بیان کے مطابق صماد 3 اور قاصف کے 2 قسم کے چار ڈرونز نے پیٹریاٹ میزائلی سسٹم اور گولہ بارود کے ڈپو کو بھی پوری مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صماد نامی 4 ڈرونزکے ذریعہ سعودی عرب کے پیٹریاٹ سسٹم کو تباہ کیا گيا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں اس بات کو دھرایا کہ یمنی عوام کے محاصرے اور نہتے شہریوں کا قتل عام جاری رکھنے کی صورت میں سعودی فوجی اتحاد کے خلاف اس طرح کے جوابی حملے کئے جاتے رہیں گے۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کررہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button