مشرق وسطی

بحرین کے مظاہرین کا سیاسی قیدیوں سے اعلان یکجہتی

شیعیت نیوز: بحرین کے مظاہرین نے اپنے ملک کے سیاسی قیدیوں سے اعلان یکجہتی کرتے ہوئے ان کی غیر مشروط فوری رہائی کا مطالیہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے الدراز کے نوجوانوں کی تحریک نے پیر کے روز ٹوئٹر پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الہملہ شہر کے نوجوانوں کا یہ اجتماع بحرین کے سیاسی قیدیوں سے اعلان یکجہتی اور ان کی فوری رہائی کے مطالبے کی شکل میں تھا۔

سوشل میڈیا کے ان صارفین نے المقشع کے مظاہرے کی بھی تصاویر وائرل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصر، اخوان المسلمین کے خلاف جنرل عبد الفتاح السیسی کا کریک ڈاؤن

بحرین کی جمیعت الوفاق کے صارفین نے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو تصاویر وائرل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ البلاد القدیم کے شہریوں نے بھی پرامن احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں نے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں کی ابتر صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کو رکھے جانے سے حفظان صحت سے متعلق صورت حال ابتر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں 10 سال کے عوامی مظاہروں کے بعد حکومت ابھی تک معاشرتی امور بالخصوص سیاسی قیدیوں کے لئے کوئی راہ حل نہیں نکال سکی ہے، در حقیقت منامہ اس بحران کے حل پر عمل درآمد کو روک رہا ہے۔

اخبار کے مطابق قیدیوں کا معاملہ آل خلیفہ حکومت کے لئے ایک مسئلہ بن گیا ہے اور یہ مسئلہ سیاسی تعامل میں سلامتی کی حکمرانی اور اس ملک کی صورتحال پر اس کےقابو نہ پانے کا نتیجہ ہے یہی وجہ ہے کہ بحرین سیاسی قیدیوں کی تعداد میں خلیج فارس کے عرب ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button