اہم ترین خبریںیمن

آرامکو اور سعودی عرب کے حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آرامکو اور حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی خبردی ہے۔

یمن میں سعودی اتحاد سے برسر پیکارعوامی فورسز نے سعودی عرب کی آئل ریفائنری آرامکو اور مختلف شہروں میں حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی خبر دی ہے تاہم سعودی حکومت اور آرامکو نے ابھی تک ان حملوں کے تعلق سے چـپ سادھ رکھی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ریاض سے وفادار فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد آرامکو آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی خبر جاری کی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیحی سری نے المصیری ٹی وی چینل پر جاری بیان میں حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات آرامکو ریفائینری پر دس ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جب کہ جنوبی شہروں خامس مشیط اور جیزان میں موجود ’حساس فوجی تنصیبات‘ پر 5 ڈرون اور دو بلیسٹک میزائیل حملے کیے گئے ہیں جو کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں چھے سال سے جاری فوجی جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ عراق میں ایک بار پھر اپنے پاؤں جمانے کی سازش کر رہا ہے، علی شمخانی

دوسری جانب یمن میں نیشنل سالویشن حکومت کی فوج اور منصورہادی کی مستعفی حکومت کے عناصر کے درمیان شہر مآرب کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں چوہتر افراد مارے گئے ہیں۔

یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سالویشن حکومت کے فوجیوں اور سعودی عرب سے وابستہ مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کے جنگجؤوں کے درمیان جنگ کا سلسلہ تین محور پر جاری ہے اور یمنی فوجی شہر مآرب کے شمال مغربی علاقے الکسارہ اور المشجع میں پیشقدمی کر رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے ایسے عالم میں پیشقدمی کی ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے منصور ہادی حکومت کے جنگجوؤں کی مدد کر رہے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں دونوں طرف کے چوہتر افراد مارے گئے ہیں۔

اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل تیل سے مالا مال صوبہ مآرب کو آزاد کرانے کے لئے کارروائیوں کا نیا مرحلہ گذشتہ دو ماہ سے شروع ہوا ہے اور یمنی فوج ، شہر مآرب کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button