اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب میں واقع جیزان ایئر بیس پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان ایئر بیس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف سعودی جنگی اتحاد کا ایک اہم کمانڈر صوبہ مآرب میں جاری جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگیا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے جمعے کو علی الصبح ،جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان ایئر بیس پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں اندرون ملک تیار کیے جانے والے قاصف نامی ڈرون کے ذریعے جیزاں ایئر بیس پر واقع سعودی فیضائیہ کے شیلٹروں کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی ذرائع نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس کے جوانوں نے جمعرات کو بھی سعودی عرب کے شہر مشیط خمیس میں واقع ملک خالد ایئر بیس کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران دشمنی کی اصلی وجہ مسئلہ فلسطین کو حاصل اسکی کھلی حمایت ہے، الجہاد الاسلامی

دوسری جانب یمن کے خلاف قائم سعودی جنگی اتحاد کا ایک اہم کمانڈر صوبہ مآرب میں جاری جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگیا۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے ذرائع نے بھی مآرب میں جنگ کے دوران سعودی اتحاد کے اعلی فوجی کمانڈر الحرملی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بریگیڈئیر الحرملی سعودی اتحاد کی ساتویں کور کا کمانڈر بتایا جاتا ہے۔

مآرب سیکٹر پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ جاری حالیہ جنگ کے دوران یہ دوسرے اہم سعودی فوجی کمانڈر کی ہلاکت ہے۔ اس سے پہلے سعودی اتحاد کی چھٹی کور کا کمانڈر امین الوائلی بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی غیر قانونی جنگ چھبیس مارچ کو ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

چھے سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button