شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء کےمطالبات کو فوری طور پر منظور اور گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، علامہ عبد الخالق اسدی

08 اپریل, 2021 12:10

شیعیت نیوز: سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ سات روز سے مزارِ قائد پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کے خانوادوں کا مطالبہ آئینی و قانونی ہے، ان مطالبات کو فوری طور پر منظور اور گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ اگر کسی بھی پاکستانی گمشدہ شہری نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اسے عدالت کے ذریعے سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو کورونا سے نجات کیلئے یوم استغفار کے طور پر منانے کی اپیل

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طور پر لاپتہ کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستانی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

1:40 شام اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔