شاعر اہلبیتؑ مرحوم رضا سرسوی قرآنی تعلیمات اور معارف کو فروغ دینے والے ایک معتبر انقلابی شاعر تھے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

08 اپریل, 2021 12:00

شیعیت نیوز: برصغیر پاک وہند کے معروف شاعر اور مداح اہل بیت علیہم السلام مرحوم رضا سرسوی کے انتقال پُر ملال پر حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ ممتاز شاعر، مداح اہل بیت علیہم السلام، قرآنی تعلیمات اور معارف کو شعر و شاعری کی زبان میں فروغ دینے والے معتبر شاعر نوشہ رضا سرسوی کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم سرسوی نہ فقط ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں مقبول تھے اور انہیں خوب پسند کیا جاتا تھا، ان کی شاعری بھی اپنے معاصرین میں امتیازی حیثیت رکھتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو کورونا سے نجات کیلئے یوم استغفار کے طور پر منانے کی اپیل

حوزہ علمیہ مدینۃ العلم کوپن ہیگن ڈنمارک کے مدیر نے شاعر اہلبیتؑ مرحوم سرسوی کے سانحہ ارتحال کو ادبی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال کو ایک عہد کے خاتمہ سے تعبیر کیا۔ اس عظیم شاعر کی وفات، ہندوستان کے اہل تشیع اور خصوصاً مرحوم و مغفور کے عقیدت مندوں، علماء، شعراء اور اس عظیم شاعر کی منفرد شاعری سے استفادہ کرنے والے عام لوگوں کے لئے ایک عظیم فقدان ہے۔

12:11 شام اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔