مقبوضہ فلسطین

صیہونی غنڈہ گردی کے باوجود ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کھلی رکھنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی غنڈہ گردی کے باوجود ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں اور عبادت گزاروں کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔

الشیخ ناجح بکیرات نے ایک پریس بیان میں کہا کہ تمام فلسطینیوں کو قبلہ اوّل مین داخل ہونے اور وہاں پر نماز ادا کرنے کا پورا حق ہے۔

انہوں نے قابض صیہونی دشمن کی طرف سے قبلہ اوّل کو کنٹرول کرنے اور مسجد اقصیٰ کے امور کو اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے حوالے کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

الشیخ ناجح بکیرات نے کہا کہ اسرائیلی ریاست ایک قابض ریاست کی حیثیت سے مسجد اقصیٰ کے امور کو اپنے ہاتھ میں لینے کے حربے استعمال کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو قبلہ اوّل سے دور کرنے کی دانستہ کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک فتح کے منحرف لیڈر کی حماس کے خلاف بے ہودہ تنقید مسترد

ان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کی آمد سے قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے تیاریاں اورانتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں اور ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کو عبادت کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔

دوسری جانب غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشت گرد فوجیوں نے کل غرب اردن کے علاقے المغیر میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشت گرد فوجیوں نے جمعہ کے روزغرب اردن کے علاقے المغیر میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا، آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے دوران 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی فوج مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں نے پینتالیسویں یوم الارض فلسطین کے موقع پر یہ مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button