اہم ترین خبریںعراق

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے داعش کا حملہ ناکام بنا دیا

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے صوبہ دیالی میں حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ دیالی میں حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے اور فرار کر گئے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے اس سے قبل بھی سامراء میں داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گرووہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی کبھار دہشت گردانہ حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین صحافیوں کے حقوق کی پامالی

دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا مقصد بھی بغداد اور واشنگٹن کے مابین روابط پر نظر ثانی کرنا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے داعش کو شکست دی اور اب ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2003 کے بعد اس ملک میں جو صورتحال بنی اور جس طریقے سے فرقہ وارانہ فسادات ہوئے اور عراقی قوم کے مابین عدم مساوات اور غیر مساوی تقسیم کرانے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے خانہ جنگی ہوئی اور نتیجے میں عراقی بے گھر ہوئے اور ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی جماعتیں امریکی دہشت گرد فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں، جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل پاس کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button