مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے اور محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، وزیر اعظم عمران خان

01 اپریل, 2021 15:54

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے اور محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ 19 کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں موجودہ کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے بنی گالہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور وزرائے اعلی سے آن لائن بات چیت کی۔ وزیراعظم نے ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اور ماسک کے استعمال کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شیخ حسن صلاح الدین ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے صدر منتخب، کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیراعظم نے کہا کہ انتظامی مشینری ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہو جائے، کورونا وباء کی تیسری لہر خطرناک، بہت احتیاط کی ضرورت ہے، مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے، محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، ہم نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ پہلی لہر کا کامیابی سے مقابلہ کیا، وقت ایک بار پھر قوم سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قادیانیوں کے ایک وفد نے شیعیان حیدرکرارؑ کی تاریخی درسگاہ جامعۃ المنتظر لاہور آکر اسلام قبول کرلیا

اجلاس کو ملک بھر میں جاری ویکسینیشن کے عمل اور خریداری پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے عمل میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کے آپشن کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملک بھر میں تمام ان ڈور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر فوری طور پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ پابندیوں کا اطلاق 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز کے اضلاع اور شہروں میں ہوگا۔

2:43 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top