یمن

سعودی عرب کو انسانی مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں ہے، محمد عبدالسلام

شیعیت نیوز: انصار اللہ یمن کے ترجمان اور امن مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے واضح کیا کہ انصار اللہ انسانی مسائل کو فوجی اور سیاسی سودے بازی کے لیے استعمال کیے جانے کی مخالف ہے۔

محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد، وسیع البنیاد اور منصفانہ امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں میں انسانی معاملات کو دیگر معاملات سے الگ کرنے کا رجحان دکھائی نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں : صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کے فائٹر طیاروں کی اپنے فوجی ٹھکانوں پر بمباری

انہوں نے کہاکہ ایسی صورت میں وسیع البنیاد اور منصفانہ امن کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی مسائل کو جزوی نہیں بلکہ مستقل اور پائیدار بنیادوں پر حل کیے جانے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی وزارت انسانی حقوق نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے آغاز سے اب تک تینالیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بھی قابل ذکر تعداد شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: سامراء میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے دو جوان شہید

قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے غریب عرب اور اسلامی ملک یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی جنگ اور جارحیت ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جارح سعودی اتحاد نے امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک سعودی جارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود نہ فقط سعودی اتحاد اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا ہے بلکہ اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button