مشرق وسطی

بحرینی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرہ

شیعیت نیوز: بحرین کے عوام نے مظاہرہ کر کے تمام سیاسی قیدیوں بالخصوص کورونا وائرس میں مبتلا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔-

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ تشدد اور غیرانسانی سلوک کے باعث قیدیوں کی صحت کو سخت نقصان پہنچا ہے اور ان کی جسمانی حالت نہایت خراب ہے ۔

بحرینی شہریوں نے مظاہروں کے ساتھ ہی ’’ بحرینی سیاسی قیدیوں کو بچاؤ ‘‘ کے زیر عنوان ہیش ٹیگ ٹرینڈ کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کے صحت مند ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

بحرین کی جیل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کورونا میں مبتلاء قیدیوں کو قرنطینہ کرنے کے لئے تمام لازمی انتظامات انجام دیئے جا چکے ہیں ۔

بحرین میں سیاسی قیدیوں پر بدترین تشدد اور جیلوں کی خراب صورت حال کے پیش نظر منامہ کو انسانی حقوق کی حامی تنظیموں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، شام

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زائد اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یو اے ای میں پہلی کووڈ 19 ویکسین پروڈکشن لائن کا آغاز کردیا۔

کورونا ویکسین کی ملک میں تیاری کی افتتاحی تقریب میں دونوں وزرائے خارجہ نے نئی ویکسین کا ایک پروٹو ٹائپ لیا اور ویکسین پروڈکشن سائٹ سے براہ راست رواں نشست میں شرکت سے قبل ایک یادگاری تصویر کھینچی۔

چین کے اشتراک سے شروع کیے گئے منصوبے ’متحدہ عرب امارات لائف سائنسز اور ویکسین مینوفیکچرنگ‘ میں سائنو فارم کے ساتھ جی-42 بھی شامل ہے۔ جی-42 نے متحدہ عرب امارات میں سائنو فارم ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے کی نگرانی کی تھی۔

متحدہ عرب امارات کو اس منصوبے کے بعد کورونا ویکسین کو درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ملک میں تیار کردہ ویکسین درآمد شدہ ویکسین کے مقابلے میں سستی ہوگی اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ جتن بھی نہیں کرنے پڑیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں چین کی سائنو فارم، امریکہ کی فائزر اور روسی کی اسپوٹنک وی ویکسین کی منظوری دی جا چکی ہے اور اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد سے شہریوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 481 ہے جب کہ نئی لہر میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button