مشرق وسطی

بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، شام

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے کہا ہے کہ بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بسام صباغ نے شام کیلئے انسانی ہمدردی کے ناطے امداد کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور شامی عوام کے خلاف مسلط کردہ اقدامات سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔

شام کے مندوب نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کی سرزمین سے اپنے فوجیوں کو نکال کر دہشت گردی کی حمایت بند کرے۔ انہوں نے اسی طرح امریکہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شام کے قدرتی ذرائع کو لوٹنے سے ہاتھ کھینچ لے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن اپنی نیند میں بھی ایران سے جنگ کی سوچ بھی نہیں رکھتا، جنرل حسین سلامی

دوسری جانب غاصب امریکی فوجی شام سے تیل اور گندم چوری کرکے عراق منتقل کر رہے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق غاصب امریکی فوجیوں نے شامی ذخائر سے لوٹے جانے والے گندم کے اٹھارہ ٹرکوں کو سیمالکا کی غیر قانونی گزرگاہ کے ذریعے عراق منتقل کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوجی سیمالکا نامی غیر قانونی گزرگاہ کو غلات، تیل اور دوسرے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تیل اور گندم چور امریکی فوجیوں نے رواں ماہ کے دوران گندم کی پچاس کھیپیں اور تیل سے لدے پانچ سو ٹینکر شام سے عراق منتقل کیے ہیں۔

امریکی اور ترک فوجی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر شمالی اور شمال مشرقی شام میں موجود ہیں اور تیل، گندم اور دوسرے غلات کی لوٹ مار کے علاوہ علاقے کے لوگوں کو بھی حملوں کا نشانہ اور ان کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

شام کی حکومت اپنی سرزمین پر امریکی اور ترک فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔ دمشق کا کہنا ہے کہ امریکی اور ترک فوجیوں اور اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہمراہ شام سے نکل جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button