اہم ترین خبریںایران

دشمن اپنی نیند میں بھی ایران سے جنگ کی سوچ بھی نہیں رکھتا، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دشمن اپنی نیند میں بھی ایران سے جنگ کی سوچ بھی نہیں رکھتا؛ ہم فوجی شبعے میں بالکل طاقتور اور تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے منگل کے روز صوبے یزد میں 4 ہزار شہیدوں کی یاد میں منعقدہ دوسرے سمینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میجر جنرل سلامی نے صوبہ یزد میں شہداء قومی کانگریس کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قومی کانگریس کے توسط سے ثقافتی شعبہ میں سیکڑوں امور انجام دیئے گئے ہیں جن میں خیّر افراد کی طرف سے جہیز فراہم کرنے کے سلسلے میں 100 ارب تومان کی رقم بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، اب عزت، وقار، مزاحمت، آزادی، دشمن کی شکست، جارحیت کرنے والوں کو ناکام بنانے کی گھاٹ کی سرزمین ہے اور ہم نے کئی بار اس بات کا ثابت کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کیلئے کسی منصوبے کی ضرورت نہیں ہے، ایران

جنرل سلامی نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے مطابق ہمیں نہ جنگ کرنے کا ارادہ ہے اور نہ ہی مذاکرات کرنے کا ارادہ ہے؛ اور یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام، قائد اسلامی کی پیروی، مزاحمت اور شہدا کی نقش قدم پر چلنے سے اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی پابندیوں کے دباؤ سے آزاد ہوجائیں گے اور ہماری قوم کو عالمی سامراج کی پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوئی پروا نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف سامراجی طاقتوں کی ثقافتی، عسکری، اقتصادی اور ذرائع ابلاغ کے محاذ پر سازشوں اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے 4 سالہ دور حکومت میں ایران نے امریکہ کے کئی ظالمانہ منصوبوں کو ناکام بنادیا ، جبکہ ایران کی طرف سے انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا مقابلہ مسلسل جاری ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ایران نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مدبرانہ اور حکیمانہ حکمت عملی کے ذریعہ دشمن کی طرف سے جنگ کے خطرات کو دور کردیا اور ایران نے دشمن پر ثابت کردیا کہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کی صورت میں اسے سنگين تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ اب ہم اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جہاں امریکہ کی پابندیاں ہونے یا نہ ہونے سے کوئی اثر نہیں پڑتا ، ایرانی قوم کامیاب ہوگئی ہے اور استقامت کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button