اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے نیمہ شعبان پر مرکزی دعائیہ اجتماع آج شب نیٹی جیٹی پل پرمنعقد ہوگا

اس موقع پر مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا اعجاز حسین بہشتی خصوصی خطاب کرینگے

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن(ISO) کے زیر اہتمام ولادتِ باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پرسالانہ مرکزی شبِ دعا کا پروگرام آج منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان آئی ایس او کراچی ڈویژن کے مطابق مرکزی شبِ دعا بعنوان ’یوم مستضعفین جہاں‘ آج رات 10 بجے نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام اور قرآن کا نظام ہی دکھی انسانیت کا مداوا کرسکتا ہے، سرمایہ دارانہ نظام نے عوام کا خون چوسنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، علامہ ساجد نقوی

دعائے کمیل کی تلاوت مولانا رضا جان کاظمی کرینگے، اس موقع پر مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا اعجاز حسین بہشتی خصوصی خطاب کرینگے، جبکہ سلیم مستان اور عاطر حیدر بارگاہ رسالت و امامت میں نعت و منقبت پیش کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button