اہم ترین خبریںپاکستان

ذاتی تنازعات کو مسلکی جھگڑوں میں تبدیل کرنے کی کوشش استعماری ایجنڈے کو تقویت دینا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

انہوں نے کہا بصیرت و دانش وہ واحد ہتھیار ہیں جن کے ذریعے ملک دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت نلتر واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلا کر ملک و قوم کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ہیں۔ملک میں بسنے والے ہر فرد کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہب و مسلک کی تخصیص سے بالاتر ہوکر مشترکہ دشمنوں کی سازشوں کا درک کریں۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ ان عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں،گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس خطے کی تاریخ گواہ ہے کہ شیعہ سنی اتحاد و اخوت کے داعی رہے ہیں۔جو دشمن ہماری وحدت پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔علاقےکی پرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لئے شیعہ سنی علماء کا مثبت کردار ادا کرناانتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصر اللہ کی نیمہ شعبان کے موقع پر صحیفہ کاملہ کی ساتویں دعا کی تلاوت کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ذاتی تنازعات کو مسلکی جھگڑوں میں تبدیل کرنے کی کوشش استعماری ایجنڈے کو تقویت دینا ہے۔وطن عزیز کے اندر وہ طاقتیں متحرک ہونا چاہتی ہیں جن کا مقصد مذہبی منافرت پھیلا کر ملک کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا بصیرت و دانش وہ واحد ہتھیار ہیں جن کے ذریعے ملک دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔انہوں نے واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button