امریکہ نے ایٹمی معاہدے کی واپسی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے، قطری وزیر خارجہ
شیعیت نیوز: قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کی واپسی کے لئےکوئی اقدام نہیں کیا ہے۔
یہ بات محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بدھ کے روز عراقی العہد ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے جوہری معاہدے میں واپسی کے لئے ’’نئی امریکی انتظامیہ کے مثبت اقدامات‘‘ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اب تک اس ایٹمی معاہدے کے لوٹنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تاہم، قطر اور یوروپی ممالک جوہری معاہدے پر دونوں فریقوں کو اکٹھا کرنے کے لئے کوئی اقدام اٹھانے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جیزان: آئل ریفائنری کے ڈسٹری بیوشن ٹرمینل پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہ
قطری وزیر خارجہ نے ایران سمیت خطے کے اہم امور کے ساتھ ساتھ خطے کے ممالک کے ساتھ تہران کی بات چیت اور قطر کے کردار پر روشنی ڈالی۔
محمد آل ثانی نے قطر کی زیرقیادت ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے انعقاد کے بارے میں شائع ہونے والی کچھ خبروں کے بارے میں کہا کہ’’ آج تک اس سلسلے میں دوحہ حکومت کی جانب سے کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے‘‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی خاص طور پر خطی ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور قطر اس ایونٹ کو نہیں چاہتا ہے۔
دوسری جانب دبئی کے حکمران شیح محمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے بھائی کی وفات کی خبر دی۔
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے بھائی اور نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔
شیخ حمدان بن راشد دبئی کے وزیر خزانہ بھی تھے اور 1971 میں بننے والی کابینہ میں وزیر بنے تھے۔ وہ کئی ماہ سے بستر علالت پر تھے۔ وفات کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔






