اہم ترین خبریںپاکستان

مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

ہمیں وطن کی خوشحالی، ترقی اور تحفظ کے لئے تجدید عہد کرنا ہوگا

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں وطن کی خوشحالی، ترقی اور تحفظ کے لئے تجدید عہد کرنا ہوگا، قیام پاکستان سے لے کر اب تک پوری قوم نے حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرکے یہ ثابت کیا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی جیسے عفریت اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز کے خلاف پاکستانی قوم نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہماری منزل ایسا پاکستان ہے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیکھا تھا، علامہ اقتدار نقوی

ان کا کہنا تھا کہ آزمائش کی موجودہ گھڑی میں اسی جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے، آج کا دن ملک و قوم کی سالمیت اور بقاء کے لئے انفرادی کردار کا تقاضہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم وطن عزیز کو کورونا وائرس سے پاک کئے بغیر سکون سے نہ بیٹھنے کا تہیہ کرلے تو اس وباء سے چھٹکارا زیادہ مشکل نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص پُرعزم اور پُرخلوص انداز سے اپنی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button