انصار اللہ نے آل سعود کی نیندیں حرام کردیں، شاہ خالد ایئر بیس اور آرامکو پر ڈرونوں سے حملہ
شیعیت نیوز: یمنی فورسز اور انصار اللہ نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب میں شاہ خالد ایئر بیس پر دو ڈرونوں سے حملہ کیا ہے اس سے قبل یمنی فورسز اور انصار اللہ نے ریاض میں تیل کپنی آرامکو کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے سعودی عرب کے اندر واقع آرمکو آئل کمپنی کو نشانہ بنائے جانے کی خبردی ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں دوبار سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یحی سریع نے چھے شعبان سے موسوم کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اس آپریشن کے دوران سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کے اندر سعودیہ کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو اس وقت تک بھر پور انداز میں نشانہ بنائیں گے جب تک یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری اور مسلط کردہ جنگ بند نہیں ہوجاتی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے کے فوجی اہداف پر یمنی ڈرون کا کامیاب حملہ
المسیرہ نیوز کے مطابق اس کاروائی ميں یمن کے چھے ڈرونز نے بہت باریک بینی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ یحی سریع نے کہا کہ یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے تک مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یمنی فورسز نے پہلے ریاض میں تیل کی کمپنی آرامکو پر 6 ڈرونز سے حملہ کیا اور اس کے بعد ملک خالد ايئر بیس کو 2 ڈرونز سے ناشانہ بنایا۔ یمنی فوج ماضی کی نسبت جدید ترین ہتھیاروں سے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورس نے اس سے قبل کل رات ابہا میں سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی مراکز میں کام کرنے والے غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ان مراکز سے دور رہیں کیونکہ سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی مراکز یمنی فورسز کے نشانے پر ہیں۔
ادھر ایک اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع آئل ریفائنری میں آتشزدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہيں۔
سعودی عرب نے شاہ خالد ایئر بیس اور آئل ریفائنری پرڈرون حملے کا اعتراف کیا ہے۔







