یمن

صوبے مآرب کے مغربی علاقوں میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری

شیعیت نیوز: یمن کے صوبے مآرب کے مغربی علاقوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی بدستور جاری ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صرواح کے علاقے العطیف کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جبکہ اس علاقے کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی میں یمن کی مستعفی حکومت کے دسیوں آلہ کار فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے حمہ ذیاب اور مآرب ڈیم کے مغربی کنارے کے علاقوں اور صرواح کے مختلف علاقوں منجملہ الزور کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔اس وقت یمنی فوج و عوامی رضاکار فورس اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان المشجع کے اطراف کے علاقوں میں شدید جنگ ہو رہی ہے جبکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے مآرب کے مغربی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی اسپیشل فورسز کا ایشل جیل پر دھاوا، فلسطینی قیدیوں پر تشدد

دوسری جانب منصور ہادی کی نام نہاد حکومت کے وزیر عبدالناصر الوالی کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ یمن میں منصور ہادی کی نام نہاد حکومت کے وزیر شہری امور عبدالناصر الوالی کے قافلے پر حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز خود ساختہ دارالحکومت عدن کے وسط میں مملاح روڈ پر اس وقت پیش آیا جب عبدالناصر الوالی کا قافلہ گزر رہا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس بم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ خیال رہے کہ یہ بم دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عدن میں مستعفی صدر منصور ہادی کے صدارتی محل معاشیق پر ڈرون طیارے سے حملے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

مظاہرین ابتر معاشی صورت حال کے خلاف اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ منصور ہادی کے گماشتوں نے اس احتجاجی مظاہرے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مشتعل ہجوم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر یمن میں اپنی پٹھو حکومت کے تحفظ کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے یمن کے شہر عمران سے سعودی عرب پر ایک بمبار ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کے چھے سال کے محاصرے اور تباہ کن حملوں کے بعد کہ جس میں یمن کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور سے تباہ کردیا گیا ہے، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی جانب سے سعودی اتحاد کے خلاف ڈرون حملوں نے امریکہ سمیت اس کے مقامی اتحادیوں کو بری طرح سے تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button