اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس ، عارف الجانی اور دیگر علماءپر پابندی کےخلاف چنیوٹ میں احتجاجی مظاہرہ

آئی ایس او کے کارکنان نے قائدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر صورت میں پابندیاں ختم کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیعیت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی یونٹ رجوعہ سادات کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عارف الجانی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت شیعہ علماء پر چنیوٹ میں داخلہ پر عائد کی گئی پابندیوں کیخلاف آئی ایس او پاکستان کے کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔ علامتی مظاہرے میں شریک شرکاء نے پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ اور چنیوٹ پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر کا دست راست گرفتار

آئی ایس او کے کارکنان نے قائدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر صورت میں پابندیاں ختم کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔ علامتی مظاہرے کے شرکاء سے رکنِ ذیلی نظارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن علامہ گلزار جعفری نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button