کراچی، کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر کا دست راست گرفتار
شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر کے دست راست کو گرفتار کر لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کے دست راست کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ کے جلسوں میں شعائر اسلامی کا کھلم کھلا مزاق اڑایا گیا اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی،علامہ حسن ظفر
ادھر کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رات گئے بلوچ کالونی کے قریب سے مقابلے میں گرفتار ملزم پر 6 مقدمات درج ہیں، پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد ملزم کاشف کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا شیعیان حیدر کرارؑ کے ساتھ متعصبانہ رویہ، ایم ڈبلیوایم کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
ساجد سدوزئی کا بتانا ہے کہ ملزم کا ساتھی فرار ہے، ملزمان درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔







