اہم ترین خبریںعراق

عراق میں امریکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ نصرالشمری

شیعیت نیوز: عراقی استقامتی محاذ النجبا کے ترجمان نصرالشمری نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عراق کے استقامتی محاذ النجبا نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق النجبا کے ترجمان نصرالشمری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ کو غاصبوں کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت شام اور عراق کی سرحد پر ایک ایسی گزرگاہ بنانا چاہتا ہے جس کے ذریعے شام کے مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں کو عراق منتقل کیا جاسکے۔

نصر الشمری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ ہم ہاتھ پرہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے، بلکہ ہم عراق میں غاصب افواج کے مفادات کے خلاف عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی غاصب فوجی عراق میں موجود ہے،غاصب افواج کا کوئی بھی ٹھکانہ ہمارے حملوں سے محفوظ نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دھمکی آمیز ماحول میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، امیر عبداللہیان

دوسری جانب عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کے انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق النجبا اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نصر الشمری نے عراق اور صیہونی حکومت کے مابین سمجھوتے پر مبنی قیاس آرائیوں اور منصوبہ بند بیانات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ۔

رپورٹ کے مطابق نصر الشمری نے سمجھوتہ کرنے والوں سے کہا کہ عراق آپ کے باپ کی ملکیت نہیں ہے کہ آپ اس کی تاریخ ، مقامات اور نظریاتی معاشرتی اصول ضبط کر لیں ۔

انھوں نے شہید آیت اللہ محمد باقر صدر کے فتویٰ کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انھوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے دین سے خارج ہوجاتا ہے، ایسے افراد اور جماعتوں کو جو یروشلم پر قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ فتوی واضح اورروشن ہے لہٰذا عقل سے کام لیں، سبق سیکھیں اور اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے نہ ہلاک نہ کریں!

 

متعلقہ مضامین

Back to top button