مشرق وسطی

ترکی شام کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے لیے اپنے فوجی اڈے قائم کر رہا ہے

شیعیت نیوز: دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی شام کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے عالمی سامراجی مقاصد کے تحت اپنے فوجی اڈے قائم کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی سرزمین پر غیر قانونی طور پر موجود ترک فوج نے شام کے شمالی صوبے رقہ میں اپنا چوتھا غیر قانونی فوجی اڈہ قائم کر لیا ہے۔

رپورٹ مطابق شامی سرزمین پر ترک فورسز کا چوتھا غیر قانونی فوجی اڈہ بین الاقوامی ہائی وے M-4 پر واقع عین عیسی نامی شہر کے ہوشان گاؤں میں قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے مآرب میں واقع جبل مراد کے محاذ پر یمنی فوج کی کامیابیاں

رپورٹ کے مطابق ترکی کی جانب سے عین عیسی کے دونوں اطراف میں واقع اپنے فوجی اڈے میں ریڈار اور ہوائی دفاعی نظام بھی نصب کیا گیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان سسٹمز کا مقصد ممکنہ ڈرون حملوں سے بچاؤ ہے۔

واضح رہے کہ شام میں غیر قانونی طور پر موجود ترک فوج کی جانب سے قبل ازیں گذشتہ 3 ماہ میں 3 فوجی اڈے قائم کئے جا چکے ہیں جو سب کے سب شہر عین عیسی کے شمال، مشرق اور مغرب میں واقع ہیں جن کا عین عیسی شہر کے مرکز سے صرف 2 کلومیٹر کا فاصلہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : قدس میں انتخابات کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بدل دیں گے، حماس

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فورسز کی جانب سے عین عیسی میں ان کی موجودگی پر ناراض نہتے عوام کے خلاف بھی گاہے بگاہے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ چند روز قبل ہی عین عیسی پر ترک فورسز کے آرٹلری و راکٹ حملے میں 6 بے گناہ شہری شہید اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔

دفاعی امور کے ماہرین ترکی کے فوجی اڈوں کے قیام کا مقصد سر زمین شام کو عدم استحکام سے دوچار کئے رکھنے کی عالمی سامراجی پالیسی کا حصہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button