مقبوضہ فلسطین

قدس میں انتخابات کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بدل دیں گے، حماس

شیعیت نیوز: حماس نے کہا ہے کہ قدس میں انتخابات کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بدل دیں گے۔ دوسری طرف صیہونی حکام نے فلسطینی ریاست کے صدر کے ساتھ عدنان غیث کی ملاقات پر پابندی لگادی ۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل حیہ نے کہا ہے کہ قدس میں انتخابات ضرورکرائے جائیں گے اور صیہونی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قدس میں انتخابات، ہمارا قومی مسئلہ ہے اور حماس کی ریڈ لائن ہے کہ جسے ہرگز عبور نہیں کیا جاسکتا۔

خلیل حیہ نے کہا کہ اگرصیہونی حکام نے اس سلسلے میں مداخلت کی کوشش کی تو ہم فلسطینی عوام کی حیثیت سے ہرگز پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے فلسطین کے انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو پھر ہم بھی صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخاباتی عمل کو درہم برہم کرنے کے لئے تیارہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کے لئے 22 مئی کی تاریخ معین کی ہے جبکہ صدارتی اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے لے 13 اگست کی تاریچ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے مآرب میں واقع جبل مراد کے محاذ پر یمنی فوج کی کامیابیاں

دوسری جانب خودساختہ اسرائیلی ریاست کے حکام نے فلسطینی ریاست کے صدر کے ساتھ عدنان غیث کی ملاقات پر پابندی لگادی ہے۔

اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنرعدنان غیث کو صدر محمود عباس کے ساتھ سات روز کے لئے کسی بھی طرح کے رابطے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ شہر میں چھ ماہ کے لئے فلسطینی گورنر عدنان کے داخلے پر عائد پابندی کی تجدید کے دوران اُن پر صدر محمود عباس کے ساتھ 7 دن تک کسی بھی طرح کے رابطے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حکم میں ان کے اور 51 اعلی عہدے دار فلسطینی سلامتی اور فتح سینٹرل کمیٹی کے ممبروں سمیت سیاسی شخصیات کے مابین کسی بھی طرح کے رابطے پر بھی پابندی ہے۔

واضح رہے کہ عدنان عبث پر پہلے ہی خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button