مقبوضہ فلسطین

غزہ میں نصرت مسجد اقصیٰ ریلی میں سیکڑوں علماء کرام اور شہریوں کی شرکت

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل بدھ کے روز مذہبی جماعتوں کی اپیل پر نصرت القدس و مسجد اقصیٰ ریلی میں سیکڑوں علماء کرام اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق نصرت القدس و مسجد اقصیٰ ریلی مغربی غزہ میں مسجد امام العباس سے شروع ہوا۔ مسجد اقصیٰ مارچ میں‌وزارت مذہبی امور ،اوقاف، عدلیہ اور فلسطین میں بین الاقوامی علماء کونسل کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔ مارچ کا اہتمام فلسطینی علماء رابطہ کونسل کی طرف سے کیا گیا تھا۔

اس موقعے پر فلسطینی علماء رابطہ کونسل کے چیئرمین نسیم یاسین نے خطاب میں کہا کہ یہ مارچ ہر سال رجب المرجب کے آخری ہفتےمیں ’’ہفتہ القدس‘‘ کے تقریبات کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گریٹر اسرائیل یعنی ارض اسرائیل ھا شلیما کا نظریہ

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کویہ امید دلاتے ہیں کہ پوری مسلم امہ اس وقت قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل، القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے اور مسجد اقصیٰ کی پنجہ یہود سے آزادی کے لیے ایک صف میں کھڑی ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی دشمن ریاست کی طرف سے انتقامی حربوں کا سامنا کرنے والےفلسطینیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے مسجد اقصٰی کے امام الشیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کر لیا

نسیم یاسین کا کہنا تھا کہ القدس کے فلسطینی مسلمان ہی دفاع قبلہ اوّل کی فرنٹ لائن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف بیت المقدس بلکہ پورا فلسطین اسلام کی وقف سرزمین ہے اور اس کے کسی ایک جزو پر افراط تفرید بھی حرام اور ناجائز ہے۔

انہوں نے بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے فلسطینیوں کے خیر خواہ نہیں بلکہ وہ مسجد اقصیٰ کو صیہونی دشمن کے حوالے کرنے کے جرائم میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button