اہم ترین خبریںعراق

عوامی تنظیم حشد الشعبی کی کارروائی، نینوا اور صلاح الدین میں 12 داعشیوں کی ہلاکت

شیعیت نیوز: عراقی عوامی تنظیم حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا کے جنوب میں داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی تنظیم حشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں داعش کے دہشت گرد عناصر کے ایک اور حملے کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے تازہ ترین آپریشن میں حشد الشعبی وسطی عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش عناصر کے حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی تنظیم فورس حشد الشعبی نے سامرا کے جنوب میں واقع یثرب کے علاقے میں داعشی عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان دہشت گرد عناصر کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : آيۃ اللہ سیستانی کا مؤقف، امام خمینی اور آیۃ اللہ خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے، ہاشم الحیدری

نینوا اور صلاح الدین میں بھی ایک کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ اور دس دہشت گرد عناصر کو ہلاک کر دیا گیا۔ العیثہ کے علاقے میں بھی دھماکہ خیز مواد سے لیس دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعشی عناصر صوبہ صلاح الدین میں واقع جنوبی شہر سامرا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب حشد الشعبی کی فورسز نے چوکسی برتتے ہوئے بروقت کارروائی کی جس کے بعد اس علاقے میں دونوں فریقوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں اور آخر کار عوامی متحرک فورس نے جنگ جیت لی۔

یادرہے کہ گذشتہ روز بھی ان فورسز نے اپنی تازہ کاروائی میں بابل کے شمال میں واقع جرف الصخر علاقہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی مآرب کے شمالی اور مغربی علاقوں میں کامیاب پیشقدمی

رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کی فورسز اس علاقہ میں آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ متعدد سرنگوں کو دریافت اور تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئیں،عراقی سکیورٹی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ کاروائی جورف الصخر کے علاقے العویسات میں ہوئی۔

عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عنصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button